ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں الیکشن کے بعد کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، وائٹ ہاؤس

شفقنا اردو:وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کے بعد کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے بیان میں کہا کہ عالمی مبصرین اب بھی پاکستان میں ووٹوں کی گنتی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہوں گا۔
جان کربی نے پاکستانی انتخابات میں ووٹرز کو دباؤ میں لانے اور مبینہ دھاندلی کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس صورت حال کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہے۔‘
امریکی محکمہ خارجہ ایک سے زائد بار پاکستان کے عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرچکا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ اور یورپی یونین نے بھی انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ، شمولیت اور شفافیت کے فقدان پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان ان بیانات کو مسترد کرچکا ہے۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز

The post پاکستان میں الیکشن کے بعد کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، وائٹ ہاؤس appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں