ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کی نیم خود مختار ریاست داغستان میں داعش کے خلاف آپریشن

 روس  سے متصل جمہوریہ داغستان  میں انسداد دہشتگردی آپریشن کےاعلان کے بعد  تین مشتبہ افرادکو گرفتار کیا گیا ہے کہ جن کا تعلق داعش سے بتایا جا رہا ہے۔

قومی انسداد دہشتگردی کمیٹی  کے مطابق، حفاظتی ذرائع  نے  دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شبے میں تین افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ چھاپے کے دوران خود کار  اسلحہ ،گولہ بارود اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ  آج صبح  ساڑھے پانچ بجے سے کاسپیاسک اور ماہاچ قلعہ نامی شہروں میں آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران عوام کو ٹریفک کی آمدورفت میں خلل کا سامنا کرنا پڑا جو کہ دوپہر کو ختم کر دیا گیا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں