ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ڈرونز ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے ہیں: طالبان ترجمان

طالبان انتظامیہ نے کہا ہے  کہ امریکہ نے ڈرونز کے ذریعے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ ڈرونز  کے ذریعے بارہا افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس پر انہوں نے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور امریکہ سے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کو کہا ہے۔

مجاہد نے کہا کہ  یہ ڈرونز  جو کچھ قریبی ممالک کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان آئے تھے، بلاشبہ امریکہ کے ہیں، ہر کسی کو اس معاملے میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے خلاف ورزی کو روکنا چاہیے

مجاہد نے نام لیے بغیر قریبی ممالک کو  مخاطب  کرتے  ہوئے  ان سے کہا کہ وہ اپنی فضائی حدود امریکہ کے استعمال کے لیے نہ  دیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغان پریس میں یہ خبر آئی تھی کہ افغانستان کے جنوبی صوبوں قندھار اور نمروز میں ڈرونز   پرواز کر رہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں