ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان حکومت کا 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

flour crisis

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے  پیر سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،صوبائی  حکومت   رواں سال کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا۔

 وزیر اعلی بلوچستان نے بتایا کہ گندم کی خریداری کے لیے ڈھائی ارب روپے پیر کو جاری کر دیے جائیں گے، باقی ڈھائی ارب روپے بھی رواں ماہ جاری کیے جائیں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ کسانوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، محکمہ خوراک سے بدعنوانیوں کا خاتمہ کرکے شفافیت لائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بالخصوص پنجاب میں ان دنوں حکومت کی جانب سے کسانوں سے گندم نہ خریدے جانے کے باعث کسان سراپا احتجاج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں