علی فضل اور پنکج ترپاٹھی کی ویب سیریز ’مرزا پور 3‘ کب ریلیز ہوگی؟
ممبئی: او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم نے علی فضل اور پنکج ترپاٹھی کی ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے تیسرے سیزن کی ریلیز کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی ہے۔
ایمازون پرائم نے باضابطہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بجائے ایک تصویر شیئر کی ہے اور مداحوں سے کہا کہ وہ اپنا دماغ لگا کر تصویر میں ریلیز کی تاریخ ڈھونڈ لیں۔
اسکیچ تصویر میں ویب سیریز کے مختلف کردار موجود ہیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا ہوا ہے کہ مرزا پور 3 کی ریلیز تاریخ اس تصویر میں چھپی ہوئے، ڈھونڈ سکتے ہو تو ڈھونڈ لو۔
دوسری طرف بالی وڈ اسٹار علی فضل نے بھی اپنے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ’گڈو بھیا‘ کے مخصوص اسٹائل میں ہیں جس میں انہوں نے مداحوں کو ریلیز کی تاریخ پتہ لگانے کا مشورہ دیا ہے۔
ویب سیریز ‘مرزا پور‘ کو اترپردیش کے ایک قصبے میں گینگ وار کی کہانی پر بنایا گیا اور اسے جلد ایمازون پرائم پر نشر کیا جائے گا۔