عالمی حالات

کملا ہیرس نے آخری جلسے کیلیے مقام کا انتخاب کرلیا

واشنگٹن:امریکی صدارتی الیکشن میں حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم میں آخری تقریر کے لیے ایلپسی گراونڈ کا انتخاب کیا ہے جہاں وہ 20 ہزار کے مجمع سے خطاب کریں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کملا ہیرس اس پارک کے انتخاب سے یہ باور کرانا چاہتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ  امریکا کے لیے کتنا بڑا خطرہ ہیں۔

کملا ہیرس ایلپسی گراؤنڈ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن جماعت ریپبلکن کے ووٹرز سے ٹرمپ کی حمایت چھوڑ کر امن کو ووٹ دینے کا مطالبہ کریں گی۔

خیال رہے کہ اسی مقام پر 6 جنوری 2021 کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شکست کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسایا تھا، جس کے بعدکیپیٹل ہل پر حملہ کرکے جلاو گھیراو کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button