پاکستان

ریلوے اسٹیشن دھماکا: وزیر اعلیٰ بلوچستان کا غیر ملکی دورہ منسوخ، کوئٹہ پہنچ گئے

canceled his unfamiliar revisit to Balochistan and reached Quetta

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی غیر ملکی دورہ منسوخ کرکے کوئٹہ پہنچ گئے اور امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس  طلب کرلیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی کوئٹہ پہنچ چکے ہیں، وہ امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں صوبائی کابینہ، پولیس و سیکیورٹی اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب آج صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button