اہم ترین

اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کودیکھتے ہی گولی مارنےکا حکم

deployment of army opposite a country

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے حکومت نے شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ رات سری نگر ہائی وے پر 4 رینجرز اہکاروں کی شہادت کے بعد اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلالیا گیا۔

وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات ہیں۔

نوٹیفیکشن کے مطابق قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران شرپسندوں نے سری نگر ہائی وے پر رینجرز اہلکاروں کی گاڑی کو ٹکر مار دی تھی جس میں رینجرز کے 4 اہلکار شہید جب کہ 5 رینجرز اور 2 پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button