اہم ترین

دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: وزیر داخلہ کا دوٹوک اعلان

No talks with sit-ins: categorical

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں طے ہوا کہ دھرنا دینے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اسلام آباد میں جتنا بھی جس کا بھی مالی یا جانی نقصان ہوا اس کے پیچھے ایک عورت ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پر امن احتجاج کرنے آئے تھے، آپ نے سب دیکھ لیا، ان کی کوشش تھی کہ کسی طرح لاشیں لیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جتنا نقصان ہوا اس کی ذمہ دار ایک عورت ہے، ان کی خباثت کی انتہا یہ ہے کہ رینجرز کے جوان شہید ہوئے تو کہا اپنی گاڑی کے نیچے آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مرتبہ اسلام آباد میں کوئی کھدائی نہیں کی ، پہلے کی طرح راستے بلاک نہیں کیے ، یہ اپنے ساتھ غلیلیں لے کر آئے ہیں، اتنی افرا تفری کے باوجود اسلام آباد کھلا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button