پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے 1210 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرلی، اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 479 پوائنٹس پر ٹریڈنگ کررہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب ایک ہی دن میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4,695 پوائنٹس کا بے مثال اضافہ دیکھنے کو ملا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے 17 ماہ میں 40 ہزار پوائنٹس سے ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز ہونے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔