اہم ترین
میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات کی تمام خبریں پروپیگنڈا ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کروں گا، جو کچھ ہوا اور مسقبل میں کیا کرنا ہے، اس کا بھی ذکر خطاب میں کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہمارا مقصد عمران خان کی رہائی ہے۔