امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی ہے جس نے لگ بھگ 11.6 اسکوائر کلومیٹر رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ کے سبب لاس اینجلس کے رہائشی علاقے پیسیفک پیلیسیڈز کے کئی گھر جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقے سے ہزاروں افراد محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو گئے ہیں۔ آگ سے متاثرہ علاقے میں کئی سلیبریٹیز کی بھی رہائش گاہیں ہیں۔ حکام کے مطابق منگل کو لگنے والی آگ کے سبب 13 ہزار سے زائد گھروں کو خطرہ ہے۔ آگ اور تیز ہواؤں کے سبب لاس اینجلس میں دو فلموں کے پریمیئر بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ اور بالی ووڈ کو دھمکی دینے والا ملزم ہیری باکسر امریکہ میں گرفتار
- ’محمد شامی کو موقع نہ ملنے پر مایوس ہوں‘، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر روی شاستری کا جذباتی ردعمل
- مدھیہ پردیش: جبل پور میں آتشزدگی کے باعث جھگی بستی کے 50 سے زائد مکانات خاکستر، کئی خاندان بے گھر
- شرد پوار بریچ کینڈی اسپتال سے ڈسچارج، سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال میں کرایا گیا تھا داخل
- دہلی: بڑھتی فضائی آلودگی کے پیش نظر محکمۂ تعلیم کا اہم فیصلہ، ہائبرڈ موڈ میں چلیں گی 5ویں جماعت تک کی کلاسز