ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رشمیکا مندنا وہیل چیئر پر ائیرپورٹ پہنچ گئیں، مداح تشویش میں مبتلا

جنوبی بھارتی سُپر اسٹار رشمیکا مندنا کی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پشپا اسٹار رشمیکا اپنی گاڑی سے دو لوگوں کی مدد سے اُترتی ہیں اور پھر لنگڑاتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھتی ہیں جبکہ انہوں نے ماسک اور کیپ سے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔

A post common by Kamlesh Nand (work) (@artistrybuzz_)

اداکارہ کو اس طرح وہیل چیئر پر جاتے دیکھ کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے اور وہ ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ فلم کے شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوئی تھیں جبکہ اب وہ اپنی آنے والی فلم ’چھاوا‘ کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچی ہے۔

A post common by Maddock Films (@maddockfilms)

دوسری جانب اداکارہ جلد سلمان خان کے ہمراہ فلم ’سکندر‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی جس کی جس کی ریلیز عید پر متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں