عالمی حالات
آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں شدید بارش اور سیلاب سے تباہی

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ 60 سال کے بد ترین سیلاب کی لپیٹ میں آگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کئی علاقوں میں ایک ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی آگئی اور نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ بجلی کے پول گرنے سے سیکڑوں گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔