کثیرالقومی بحری مشق امن کا نواں ایڈیشن 7 سے 11 فروری ہوگا
کراچی: ملٹی نیشنل میری ٹائم مشق امن 2025 اورامن ڈائیلاگ کثیرالقومی بحری مشق امن کانواں ایڈیشن 7 سے 11 فروری تک ہوگا ۔
کمانڈرپاکستان فلیٹ ریئرایڈمرل عبدالمنیب نے کراچی میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 60 سےزائد ممالک ٹیموں اورمندوبین کے ساتھ امن مشق میں شرکت کررہےہیں، ہاربر فیز7 سے9 فروری تک ہوگا جس میں سیمینارزاورسرگرمیاں شامل ہیں، سی فیز10 سے11فروری تک ہوگاجس میں انسدادِ بحری قزاقی شامل ہوں گی۔
ریئرایڈمرل عبدالمنیب نے اپنی بریفنگ میں مزید بتایا کہ پاک بحریہ مشق امن کےساتھ پہلی بار”امن ڈائیلاگ” کاآغاز بھی کر رہی ہے، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھرسےبحری افواج اورکوسٹ گارڈزسربراہان شرکت کریں گے، عالمی بحری قیادت کوسمندری مسائل پر تبادلہ خیال کرنےکابہترین موقع فراہم ہوگا،امن مشق میں عالمی شرکت پاک بحریہ کےکردار پراعتماد کوظاہرکرتی ہے۔