حماس نے ٹرمپ کے بیان کو خطے میں انتشار پیدا کرنے کی سازش” قرار دیا
غزہ: حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے “خطے میں انتشار اور کشیدگی پیدا کرنے کی سازش” قرار دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے ترجمان نے کہاکہ فلسطینی عوام غزہ میں کسی دوسرے کو پنپنے نہیں دیں گے، کسی ایسے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس سے کوئی آکر ہماری سرزمین پر قبضہ کرے، ہمارے عوام نے 15 ماہ کی بمباری کے باوجود بے دخلی اور نقل مکانی کے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔
خیال رہےکہ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ پر “طویل مدتی ملکیت” رکھے گا اور وہاں ہزاروں ملازمتوں اور رہائش کے مواقع پیدا کرے گا۔
واضح رہےکہ جنگ بندی ہونے کے بعد بھی فلسطین کے شمال میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل آئے روز معمولے کے مطابق کارروائیاں کرکے فلسطینیوں کو شہید کرتا رہتا ہے۔