ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بونی کپور نے سری دیوی کی پُرانی تصاویر کیوں شیئر کیں؟ وجہ جان کر مداح دکھی ہوگئے

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار بونی کپور نے اپنی آنجہانی بیوی سری دیوی اور شو مین راج کپور کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

بونی کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصاویر ماضی کی کامیاب ترین فلم ’’مسٹر انڈیا‘‘ کی سلور جوبلی کی مناسبت سے منعقد کردہ تقریب کی ہے۔

بونی کپور نے انکشاف کیا کہ ایک تصویر میں راج کپور انکل اور سری دیوی محو گفتگو ہیں جس میں وہ آنجہانی اداکارہ کو اپنی فلم ’گھونگھٹ کے پٹ کھول‘‘ کی کہانی بتا رہے تھے۔

ہدایتکار بونی کپور نے کہا کہ راج کپور انکل گھونگھٹ کے پٹ کھول میں سری دیوی کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

A post common by Boney.kapoor (@boney.kapoor)

اس تقریب میں راج انکل نے سری دیوی کو فلم ’’مسٹر انڈیا‘‘ کی سلور جوبلی پر ٹرافی بھی پیش کی تھی۔

بونی کپور نے کہا کہ سری دیوی کے ساتھ ’’ہولی‘‘ سب سے زیادہ خوشگوار تھیں۔ انھوں نے سری دیوی کی ہولی کے رنگوں سے کھیلنے کی ایک پرانی تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی بھارت میں ہندوؤں کے تاریخی تہوار ہولی منایا گیا ہے اور بونی کپور نے ہولی میں سری دیوی کو مِس کر رہے ہیں۔

بونی کپور کو سری دیوی سے 1987 میں فلم مسٹر انڈیا کے سیٹ پر پیار ہوگیا تھا اور جوڑے نے 1996 میں خفیہ شادی کی تھیں۔

جوڑے کی دو بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور ہیں۔ سری دیوی کی 2018 میں دبئی کے ایک ہوٹل کے واش روم کے ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی تھیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں