عالمی حالات

فلسطین کی آزاد کیلئے شہادت قبول کرنیوالے ہمارے ہیروہیں،حماس

اسرائیلی دہشت گردی کے خاتمے تک مشن جاری رہے گا ،بیان

غزہ حما س کی طرف سے نابلس اور را ملہ میں فلسطینی شہادتوں کے سلسلے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے ہیروآنہ انداز میں مزاحمت کرتے ہوئے شہادت قبول کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

حماس کی طرف سے فلسطینی ہیروز کی شہاد ت پر جاری کردہ  اپنے تازہ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی شہری وہ آزادی کے لئے لڑنے والے ان مجاہدوں کی اپنے ہاں حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کریں تاکہ قوم کے اس قیمتی اثاثے کو اپنے مشن کی تکمیل کے لئے آسانی کے ساتھ موقع میسر رہے۔

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے صرف نابلس میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

حماس نے کہا کہ نابلس کے پرانے شہر میں فلسطینی عوام نے ایک مرتبہ پھر اپنے دفاع اور مزاحمت کے لئے  گہری وابستگی اور بے مثال نمونہ پیش کیا ہے۔

حماس نے کہا کہ اس واقعہ میں بہادر مزاحمت کاروں نے جس طرح قابض اسرائیلی فوج کا مقابلہ کیا وہ شاندار ہے۔

یہ اس عزم کا اظہار ہے کہ قبضے اور اسرائیلی دہشت گردی کے خاتمے تک یہ مشن جاری رہے گا ، نیز یہودی آباد کاروں کی طرف سے  فلسطینیوں کے خلاف قابض فوجی کورمیں کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے بھی مزاحمت جاری رہے گی۔

حماس نے اپنے شہدا کا بدلہ لینے کے لیے قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کو نشانہ بنانے پر زور دیا ہے۔

نیز نابلس اور مغربی کنارے کے بسنے والے فلسطینی عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مزاحمت کاروں کے تحفظ کے لئے پہلے سے بھی زیادہ یکجہتی دکھائیں۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button