ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ، ساڑھے گیارہ کروڑ کی ڈکیتی، قائم مقام ڈی ایس پی سمیت 7 ملزمان گرفتار


کوئٹہ:

بلوچستان کے دارالحکومت میں ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی میں ملوث قائمقام ڈی ایس پی اور تین پولیس اہلکاروں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے مطابق گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 37 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی ہے، جبکہ گرفتار قائمقام ڈی ایس پی کے قبضے سے 40 لاکھ روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان 17 افراد پر مشتمل گروہ کا حصہ ہیں اور دیگر 10 ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


Express News

مریم نواز ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں

تحقیقات کے مطابق ملزمان نے دو ماہ قبل مسجد روڈ کٹ پیس مارکیٹ کے شاپنگ سینٹر میں ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں