ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: جیولر نے قرض سے بچنے کیلئے 40 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا

کراچی کے کاروباری علاقے صدر میں جیولر شاپ کے مالک نے قرض خواہوں سے بچنے کے لیے 40 لاکھ روپے مالیت کی ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا۔

ڈی ایس پی پریڈی لیاقت حیات کے مطابق راجہ غضنفر علی روڈ پر قائم دکان کے مالک مہزور نے مددگار 15 کو اطلاع دی کہ دو ملزمان چاندی اور سلور مالیت 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچے تو دکاندار پُرسکون انداز میں چائے پی رہا تھا جبکہ اطراف میں کسی کو واردات کا علم تک نہیں تھا۔ مزید پوچھ گچھ میں معلوم ہوا کہ کال سے ایک گھنٹہ قبل کی مبینہ واردات بتائی گئی، جبکہ دکان میں خاصا سامان موجود تھا جس سے پولیس کو شبہ ہوا۔

پڑوس کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئی تو کسی مشتبہ شخص کی آمد و رفت سامنے نہ آئی۔ باریک بینی سے تفتیش پر دکاندار نے اعتراف کیا کہ وہ قرض خواہوں سے مہلت لینے کیلئے من گھڑت ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانا چاہتا تھا۔ پولیس کے مطابق دکاندار کو تھانے منتقل کیا گیا تاہم بعد ازاں ایسوسی ایشن کی مداخلت اور معافی کے بعد معاملہ رفع دفع کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں