ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم، گیس فراہمی کا بھی اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے رمضان المبارک کے دوران سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی ان اوقات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

وفاقی وزیر توانائی نے واضح کیا کہ اگر لوڈ مینجمنٹ ضروری ہو تو اسے سحر اور افطار کے علاوہ اوقات میں ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ عوام کو اہم اوقات میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھی رمضان المبارک کے لیے گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق شہریوں کو روزانہ صبح 3 بجے سے رات 10 بج کر 30 منٹ تک گیس فراہم کی جائے گی تاکہ سحر اور افطار کی تیاری میں سہولت میسر ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں