ماہرین کے مطابق روزے کی حالت میں مسواک کے لکڑی کے ریشے حلق میں چلے جائیں تو روزہ ٹوٹ سکتا ہے، اس لیے مسواک کرتے وقت احتیاط ضروری ہے۔
روزے کے دوران ٹوتھ پیسٹ، منجن یا ٹوتھ پاؤڈر کے استعمال سے پرہیز کرنا افضل ہے کیونکہ اگر اس کے ذرات حلق میں چلے جائیں تو روزہ متاثر ہوسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مسواک کرنا محفوظ اور سنت کے مطابق ہے، جبکہ پیسٹ یا پاؤڈر سے اجتناب کرنا زیادہ مناسب ہے۔