اسلام آبا: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کیلیے نئی سہولت متعارف کروا دی۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہوئے 5 سال یا کم عرصہ ہوا ہے تو اب آپ اس کی تجدید پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے کروا سکتے ہیں۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ایسے شناختی کارڈز کی تجدید کروائی جا سکتی ہے جن کی میعاد ختم ہوئے ایک سال یا کم عرصہ ہوا ہو، شہریوں کی سہولت کیلیے نادرا نے یہ مدت بڑھا کر 5 سال تک کر دی ہے۔
نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی کہ 30 جون 2026 تک دستیاب اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور ممکنہ اضافی فیس یا جرمانے سے بچیں، یہ ہدایت نادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 30 (1) (e) کے تحت جاری کی گئی ہے۔