ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا–ایران مذاکرات: فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد تہران پہنچ گیا

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تہران پہنچ گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی وفد تہران پہنچ چکا ہے، جہاں ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود ہیں، یہ دورہ خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور سفارتی رابطوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔

تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان اہم نوعیت کے مشاورتی عمل کا آغاز متوقع ہے، ان ملاقاتوں میں امریکا اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات کو بحال کرنے کے امکانات اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے مختلف پہلو زیر غور آئیں گے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان اس معاملے میں ایک ممکنہ ثالث کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے، اور اسی سلسلے میں یہ اعلیٰ سطحی رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا راستہ ہموار کیا جا سکے۔

اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ پاکستان کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ تہران میں پاکستانی وفد کی میزبانی اسی سفارتی عمل کا تسلسل قرار دی جا رہی ہے۔

مبصرین کے مطابق پاکستان کا یہ اقدام خطے میں سفارتی توازن قائم رکھنے اور کشیدگی کو کم کرنے کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتائج نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں