ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودیہ کےانکارپرٹرمپ پراجیکٹ فریڈم سے پیچھے ہٹے،NBC

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے متنازع منصوبے ”پروجیکٹ فریڈم“ پر اچانک یوٹرن لینا پڑ گیا جس کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے فوجی تعاون اور فضائی حدود کے استعمال سے انکار بتایا جا رہا ہے۔

 امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ وہ پرنس سلطان ایئر بیس سے امریکی طیاروں کی پرواز یا اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا، اس فیصلے کے بعد منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تاہم معاملہ حل نہ ہو سکا ۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ عارضی طور پر اس لیے معطل کیا گیا تاکہ خطے میں اہم فضائی رسائی برقرار رکھی جا سکے، رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاﺅس اہلکار کا کہنا ہے کہ بعض قریبی خلیجی اتحادیوں کو بھی اس منصوبے سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا تھا جس پر حیرانی ظاہر کی گئی ہے، بعد میں امریکی حکام نے عمانی حکام سے رابطہ کر کے ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ کے سفارت کار کا موقف ہے کہ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان رابطے معمول کے مطابق جاری ہیں اور دونوں ممالک ایران سے متعلق کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں بھی تعاون کر رہے ہیں۔

 سفارت کار نے یہ بھی کہا ہے کہ اتحادیوں کو پہلے ہی اس پیش رفت سے آگاہ کیا گیا تھا، امریکا نے عمانی حکام سے” پراجیکٹ فریڈم “سے متعلق ہم آہنگی ٹرمپ کے اعلان کے بعد کی امریکا نے پہلے اعلان کیا اور پھر ہم سے رابطہ کیا لیکن ہم ناراض نہیں تھے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں