ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیر خارجہ کو فون ،خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، بات چیت کے دوران خطے کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں، خصوصاً ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے کردار کو سراہا۔

گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن، ترقی اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نے سمندری امور اور بین الاقوامی پانیوں میں حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان اور سنگاپور کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اعلیٰ سطح روابط بڑھانے اور مستقبل میں رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں