ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹاک ایکسچینج کی بلند پرواز, 10 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:ایران ،امریکا جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی خبروں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بلند پرواز۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 5005 پوائنٹس تک کے اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی سطح سے اوپر چلا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی مارکیٹ انڈیکس میں 5 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح مجموعی طور پر2 دنوں میں انڈیکس میں 10 ہزار پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے اس کہ وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ پاکستان میں دوبارہ مذکرات اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ دینے کے اعلانات ہیں۔

تجزیہ کار شہریار بٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ امریکی صدر کے اعلان کے بعد پاکستان دوبارہ عالمی سفارت کاری کا مرکز بن گیا ہے جس پر مارکیٹ نے مثبت رد عمل دیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ امریکی صدر کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمت بھی کم ہوئی ہے جو مارکیٹ کے لیے مثبت ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ دینے کے یقین دہانی نے مارکیٹ میں کاروبار پر بہت زیادہ مثبت اثر مرتب کیا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں