ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر مذہبی امورکی عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو سمیت دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو رابطہ شرکت کی، جبکہ لاہور سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کی پہلی پرواز کے انتظامات کا حتمی جائزہ بھی لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ عازمین حج کی آمد سے قبل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا قیام یقینی بنایا جائے اور پاکستانی عازمین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط رکھا جائے۔ اس موقع پر وزارت کے حاجی کیمپوں میں تربیت، حفاظتی ٹیکوں، تحائف کی تقسیم اور دیگر خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس سال خدام الحجاج کی تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، اور عازمین کو چاہیے کہ وہ ان کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عازمین حج سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور ملک کی نیک نامی کا باعث بنیں، جبکہ سعودی حکام کے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں