ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی فیصلے تجربہ کار قیادت کا حق ہے،عمران خان کی بہنیں معاملات کو نہیں سمجھتیں،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے اندرونی معاملات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی فیصلے صرف تجربہ کار قیادت کو ہی کرنے چاہئیں، جبکہ علیمہ خان اور دیگر بہنوں کے مؤقف سے انہیں اختلاف ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ان سے ملاقات کے لیے آئیں اور ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی، تاہم ان کے بقول پارٹی ذمہ داریاں انہیں براہِ راست بانی کی جانب سے سونپی گئی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تو وہ عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کریں گے، لیکن حتمی فیصلہ انہی کا ہوگا۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کے حالیہ بیانات وقتی ردعمل ہو سکتے ہیں اور ان کے درمیان کوئی مستقل اختلاف نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی نے ملک کے مفاد میں کیا، اور ایسے فیصلے دباؤ کے تحت نہیں بلکہ حالات کو مدنظر رکھ کر کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ علامہ ناصرعباس اور محمود اچکزئی کو جان بوجھ کر خائف کیا گیا، ہم نے علامہ ناصرعباس اور محمود اچکزئی کو ساتھ لے کرچلنا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں