ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وزارت توانائی بجلی کی پیداوار بڑھانے میں ناکام

لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ڈسکوز ذرائع کے مطابق گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے کم نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے بعد ڈسکوز کو لوڈ مینجمنٹ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ صنعتوں کو بھی لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے، جہاں 2 سے 3 گھنٹے بجلی کی بندش شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بند پاور پلانٹس کو دوبارہ فعال کرنے، ہائیڈل پیداوار بڑھانے اور اضافی 90 ملین کیوبک گیس حاصل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، جبکہ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں اس کا دورانیہ 7 سے 8 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔

کراچی میں بجلی کی بندش طلبہ کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گئی ہے، کیونکہ امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ اس صورتحال پر والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں