ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی پولیس چیف نے 7 انسپکٹرز، 3 اے ایس آئیز سمیت 22 اہلکاروں کو معطل کر دیا

کراچی کے پولیس چیف نے مختلف معاملات کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد 7 انسپکٹرز اور 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت مجموعی طور پر 22 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں ان اہلکاروں پر مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے۔

حکام کے مطابق، تمام معطل افسران اور اہلکاروں کو متعلقہ پولیس ہیڈکوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ انہیں روزانہ ہیڈکوارٹر میں حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں