ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار کی سطح عبور کرگیا



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شاندار تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

آج بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 4698 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 333 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے سے پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور مجموعی طور پر 4918 پوائنٹس کی شاندار تیزی  سے انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 553 پوائنٹس کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں