ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولاکوٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ گرفتار، حساس تنصیبات کی نگرانی کا الزام

مظفرآباد:آزاد کشمیر پولیس نے راولاکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس پر حساس تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے اور انہیں منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

آئی جی پولیس آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کے مطابق گرفتار شخص طور پر حساس مقامات کی ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹوگرافی میں ملوث تھا اور یہ مواد مختلف ذرائع کے ذریعے بیرونی عناصر تک پہنچایا جا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی سرگرم تھا اور اس کے نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

آئی جی کے مطابق ملک دشمن عناصر حساس معلومات کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور ایسے کسی بھی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار شخص کا اعترافی بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں اس نے اپنی سرگرمیوں سے متعلق کچھ تفصیلات بیان کی ہیں، اس کی مزید تصدیق جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ممکنہ نیٹ ورک اور رابطوں کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے تاکہ اس طرح کی سرگرمیوں کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں