ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں مسلح شخص کی اندھادھند فائرنگ سے 8 بچے ہلاک

شریو پورٹ: امریکی ریاست لوزیانا میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ سے 8 بچے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک مسلح شخص نے شہر کے 3 مختلف گھروں میں اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 افراد گولیوں کا نشانہ بنے، جن میں سے 8 ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی عمریں ایک سال سے 14 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

پولیس چیف شریوپورٹ نے کہا کہ فائرنگ کے بعد ملزم نے ایک گاڑی چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

قبل ازیں امریکی ریاست آئیووا میں بھی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، خبرایجنسی کے مطابق فائرنگ ریاست آئیووا کی یونیورسٹی میں ہوئی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں