ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مستقبل کی تجارت کا مرکز پاکستان ہوگا، ناصر جنجوعہ

لاہور: سابق مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں علاقائی اور عالمی تجارت کا مرکز پاکستان بننے جا رہا ہے، جس میں خاص طور پر بلوچستان اور گوادر کی اسٹریٹیجک اہمیت نمایاں ہو گی۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طویل عرصے سے ایک بفر زون کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے، جبکہ افغانستان کے ساتھ تنازعات نے بھی ملک کو براہ راست متاثر کیا۔ ان کے مطابق بھارت کے لیے وسطی ایشیا تک رسائی کا سب سے اہم راستہ پاکستان ہی ہے۔

گوادر پورٹ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں تجارتی اور توانائی کے بڑے راستے پاکستان سے گزریں گے، جس سے ملک کی اسٹریٹیجک حیثیت مزید مضبوط ہو جائے گی۔

اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ گوادر پورٹ پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور یہ خطے کو مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا، چین اور یورپ سے جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تقریب کے دوران لاہور چیمبر اور گوادر جمخانہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے، جسے معاشی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں