کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے 30 جون تک مکمل کر لیے جائیں گے۔
انہوں نے رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامی افسران کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، شادمان ٹاؤن کی سڑک اور شاہراہ بھٹو پر کام تیزی سے جاری ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے رواں سال کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ٹاؤنز میں نمایاں ترقیاتی کام نظر آئیں گے، جبکہ کے ایم سی اس سال 68 ارب روپے خرچ کرے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جون کے اختتام تک جاری منصوبے مکمل کر دیے جائیں گے۔