ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر آصف زرادی خیریت سے ہیں،ترجمان

اسلام آباد : صدارتی ترجمان نے صدر زرداری کی صحت کے حوالے سے خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف زرادی خیریت سے ہیں، جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈی والا نے صدر آصف علی زرداری سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبرکو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری خیریت سے ہیں۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق سلیم مانڈی والا نے کہا کہ قوم سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھرے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری خیریت سے ہیں، جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔

 انہوں نے فیک نیوز کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اداروں سے درخواست کی کہ فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک رپورٹر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر مملکت آصف زرداری صحت مسائل کی وجہ سے صدارت کے عہدے سے الگ ہو سکتے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں