اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران خان اور دیگر ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے.
ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے جانے والے چالان میں عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔
رجسٹرار آفس نے چالان کی جانچ پڑتال (اسکروٹنی) کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کل سماعت کے لیے اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں مقرر ہے۔
دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ کیس چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔