ریاض: مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث ایرانی حملوں میں متاثر ہونے والی سعودی آئل ریفائنری نے دوبارہ کام شروع کردیا۔بحالی کے بعد سے یہ ریفائنری یومیہ 2 لاکھ 30 ہزار بیرل خام تیل پیدا کررہی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جبیل انڈسٹریل سٹی میں قائم اس بڑی ریفائنری نے 14 اپریل سے دوبارہ پیداوار شروع کر دی۔ یہ فیصلہ تکنیکی معائنہ مکمل ہونے اور تنصیبات کے محفوظ ہونے کی تصدیق کے بعد کیا گیا۔
یاد رہے کہ ریفائنری 8 اپریل کے ایرانی حملوں میں ہونے والے نقصانات کے بعد بند کی گئی تھی، حملوں میں ریفائنری کے 3 یونٹ متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر پورا پلانٹ بند کر دیا گیا تھا تاکہ عملے اور تنصیبات کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔