ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع

سندھ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں احتجاج، دھرنوں، ریلیوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ وال چاکنگ اور عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہوگی، تاہم سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، جبکہ ایس ایچ اوز کو دفعہ 188 کے تحت کارروائی کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں