ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ایران میں موساد کیلیے جاسوسی کرنے والے دو افراد کو پھانسی

تہران: ایران میں اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے  دو افراد کو پھانسی دے دی گئی جب کہ ایک روز قبل بھی ایک نوجوان کو سزائے موت دی گئی تھی، یہ کارروائیاں قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر کی گئیں۔

ایرانی  میڈیا رپورٹس کے مطابق یعقوب کریمپور اور ناصر بقرزادہ 1980 سے 1988 تک جاری رہنے والی ایران عراق جنگ کے دوران موساد کے ایجنٹس کے طور پر سرگرم رہے اور حساس معلومات دشمن ملک تک پہنچاتے رہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ مجرموں کو موساد کے ساتھ تعاون کے عوض ڈیجیٹل ذرائع سے فنڈنگ فراہم کی جاتی تھی،دونوں افراد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے موساد کے اہلکاروں سے رابطے میں تھے اور خفیہ معلومات کی ترسیل کرتے رہے۔

ایرانی حکام کے مطابق دونوں مجرموں نے ملک کی انتہائی حساس جوہری تنصیب نطنز جوہری تنصیب سمیت دیگر اہم مقامات سے متعلق معلومات اور ڈیٹا اکٹھا کر کے موساد کو فراہم کیا، جس کے نتیجے میں ایران کی قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوئے۔

گرفتاری کے بعد دونوں مجرموں کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں سزائے موت سنائی گئی۔ بعد ازاں یہ فیصلہ ایران کی سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا، جس کے بعد آج صبح سزا پر عملدرآمد کرتے ہوئے دونوں کو پھانسی دے دی گئی۔

واضح رہےکہ  حالیہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ایرانی حکام کی جانب سے بارہا یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکا کسی بھی معاہدے کی پاسداری میں سنجیدہ نہیں، جب کہ واشنگٹن کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کی مذاکراتی پیشکش پر عدم اطمینان ظاہر کیا، جس کے بعد سفارتی ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔ دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ سفارت کاری اور تصادم دونوں کے لیے تیار ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں