ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہ



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج کم ہو گئی جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 614ڈالر کی سطح پر آگئی  جب کہ مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 200روپے کی کمی سے 4لاکھ 83ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔

سی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 172روپے گھٹ کر 4لاکھ 14ہزار 747روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 193 روپے کے اضافے سے 8ہزار 14 روپے کی سطح پر آگئی  جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 165روپے کے اضافے سے 7ہزار 870روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں