ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی توقع ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، تاہم گرمی کی شدت 46 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت آسمان صاف ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے، جبکہ مغرب کی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شام کے وقت سمندری ہواؤں کی بحالی کا امکان ہے۔

پیشگوئی کے مطابق پیر کے روز بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی یا مزید بڑھ سکتی ہے، جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں