ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات، ملکی و عالمی صورتحال پر مشاورت

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی، جبکہ مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے پارٹی قائد کو خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے متعلق اعتماد میں لیا۔ ملاقات کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں