ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان سے ملاقات کی استدعا مسترد، عدالت نے درخواست گزار پرجرمانہ بھی عائد کردیا

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست غیر ضروری اور فضول قرار دیتے ہوئے خارج کر دی، جبکہ درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا طریقہ کار اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے، اس لیے ٹرائل کورٹ اس معاملے میں کوئی متضاد حکم جاری نہیں کر سکتی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی ڈسپنسری میں جمع کرائی جائے، جو غریب مریضوں کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت پر ہیں اور جوڈیشل تحویل میں نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اسی نوعیت کی 2 درخواستیں پہلے بھی دائر کی جا چکی ہیں، تاہم متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ وکیل فیصل ملک نے آج 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں