ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی مؤقف کو غیر اہم قرار دے دیا گیا، ایران کا ردعمل

ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ایران کے جواب پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے، اور تہران اپنی پالیسی امریکی خوشنودی کے لیے نہیں بناتا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اگر امریکی صدر ایران کے جواب سے مطمئن نہیں تو یہ ایران کے لیے فائدہ مند صورتحال ہے، کیونکہ تہران اپنے قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی تجاویز دراصل ایران کے مطالبات کے مقابلے میں “غیر متوازن” تھیں اور بعض نکات میں انہیں امریکی دباؤ کے آگے جھکنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کی تجاویز میں نہ صرف جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے معاوضے کا مطالبہ شامل ہے بلکہ آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں