ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کیخلاف بھارتی اور اسرائیلی پروپیگنڈا مہم بے نقاب، عالمی سازش ناکام

پاکستان کے خلاف جاری منظم پروپیگنڈا مہم بے نقاب ہو گئی ہے جس میں بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے پاکستان میں ایرانی طیاروں کی موجودگی کا بے بنیاد اور من گھڑت دعویٰ کر کے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی۔

اس معاملے کی گہرائی سے جانچ پڑتال کرنے پر پتا چلا ہے کہ سی بی ایس دراصل پیراماؤنٹ گلوبل کے زیر اثر ہے جس کے روابط ریلائنس نیٹ ورکس سے ہیں۔ ریلائنس نیٹ ورکس کے مالک بھارتی بزنس مین مکیش امبانی ہیں جو بھارتی وزیراعظم مودی کے قریبی ساتھی مانے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انتظامی تبدیلیوں کے بعد سے سی بی ایس پر مکیش امبانی کا اثر و رسوخ نمایاں حد تک بڑھ چکا ہے۔ اس پلیٹ فارم کو بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیا تاکہ عالمی امن کے لیے پاکستان کی سفارت کاری کو ناکام بنایا جا سکے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے بھی اسی پلیٹ فارم کا سہارا لیتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے کی کوشش کی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پروپیگنڈا عالمی امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم اور مذموم سازش کا حصہ ہے جو خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

پاکستان کی جانب سے ثالثی کے کردار اور مخلصانہ امن کوششوں نے بھارت کو شدید پریشان کر رکھا ہے۔ اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے اور اب ایسی جھوٹی خبروں کے ذریعے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

بھارت اور اسرائیل کا یہ طرزِ عمل ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ممالک علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، تاہم پاکستان نے اپنی مؤثر سفارت کاری اور بروقت حقائق سامنے لا کر دشمنوں کے اس پراپیگنڈے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے اور اپنا اصولی مؤقف دنیا کے سامنے واضح کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں