ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کے تیل کے نرخوں میں بھی کمی کر دی ہے۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے اور اس کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کی گئی تھی، جس سے قبل اس کی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر تھی۔

قبل ازیں پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کی کٹوتی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل اب 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر کی سطح پر دستیاب ہوگا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے رجحان کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے اپنے اعلامیے میں واضح کیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر میں ہو چکا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی جگہ زائد نرخ وصول نہ کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں