ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز کمپنی قائم کر دی

پاکستان نے مقامی ڈریجنگ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز (NDMS) کمپنی قائم کر دی ہے۔

یہ مشترکہ منصوبہ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC)، کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT)، پورٹ قاسم اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

مقامی سطح پر ڈریجنگ کی سہولت دستیاب ہونے سے غیر ملکی کمپنیوں پر انحصار کم ہوگا جبکہ قیمتی زرمبادلہ کی بھی نمایاں بچت متوقع ہے۔

ڈریجنگ آپریشنز کے ذریعے پورٹ قاسم کو بغیر کسی تعطل کے مکمل طور پر فعال رکھنے میں مدد ملے گی اور سمندری نقل و حمل کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں