ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر راولپنڈی ضلع میں آٹھ مویشی منڈیاں قائم

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کو منظم بنانے کے لیے راولپنڈی ضلع میں آٹھ مویشی منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق مویشی منڈیاں بھٹہ چوک، موضع رنیال چکری روڈ، تھانہ روات، گلیانہ روڈ گوجر خان، شریف اسپتال بس اسٹاپ واہ کینٹ، ٹمبر مارکیٹ روڈ ٹیکسلا، بائی پاس چوک کلر سیداں اور تنگی روڈ کہوٹہ میں قائم کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے بھی چھ مقامات پر سرکاری مویشی منڈیاں قائم کی ہیں۔ یہ منڈیاں ضیاء مسجد کے قریب، سیکٹر آئی-12، بھارہ کہو، لہتراڑ روڈ نزد سلطانہ فاؤنڈیشن، جاپان روڈ اور سنگجانی میں قائم کی جائیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق ان منڈیوں میں دور دراز علاقوں سے آنے والے بیوپاریوں اور قربانی کے جانور خریدنے والے شہریوں کے لیے ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ گلیوں، سڑکوں اور دیگر غیر مقررہ مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے اور قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر سخت پابندی عائد ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں